مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
1 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 12 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر •
پولیس

لین دین کے تنازع پر بیدڑہ چوک میں بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دونوں چچا گرفتار

05-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 52 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: بیدڑہ چوک میں لین دین کے تنازع پر اپنے ہی بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دونوں نامزد ملزمان، مقتول کے چچاؤں کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکالہ کے رہائشی اقبال ولد حیدرزمان نے تھانہ سٹی پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ ان کا بھائی الیاس بیدڑہ چوک میں واقع پکوڑوں کی ایک دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران اس کا چچا اورنگزیب اسے دکان سے باہر بلانے کے لیے آیا، جبکہ دوسرا چچا ہارون ولد جان محمد سکنہ چکڑیالی پہلے سے دکان کے سامنے موجود تھا۔
دونوں چچاؤں نے مبینہ طور پر الیاس کے ساتھ لین دین کے معاملے پر جھگڑا شروع کر دیا، جس کے دوران ہارون نے پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے الیاس کو نشانہ بنایا۔ فائر اس کی گردن پر لگا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان اورنگزیب اور ہارون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لوئر کوہستان ٹریفک حادثہ، ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان جاں بحق لوئر کوہستان (پٹن): لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے میں ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان بھی جان کی بازی ہار گئے۔ احسان اللہ خان کے المناک انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم احسان اللہ خان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں ج⁷نت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، بالخصوص والدین اور دیگر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ آمین یا رب العالمین۔ منجانب: سردار شیر خان