پولیس
مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا
17-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
40 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (خصوصی رپورٹ): مانسہرہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی، جبکہ منشیات کے مقدمے میں مطلوب ایک عدالتی مفرور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ ثاقب کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوگزی اور محلہ نیلاں سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان حسن علی ولد جاوید اور اسامہ ولد اورنگزیب کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی گئی، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ایک اور کارروائی کے دوران منشیات کے مقدمے میں عدالتی مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت الیاس عرف پپو ولد خواص کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ حنیف آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم منشیات کے ایک مقدمے میں عدالت کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا، تاہم تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے بھی حراست میں لے لیا۔
تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں