مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
30 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 11 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • .راولپنڈی: 92 نیوز کی اینکر ربیعہ احسن گھر میں فائرنگ سے جاں بحق، شوہر حراست میں • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • .راولپنڈی: 92 نیوز کی اینکر ربیعہ احسن گھر میں فائرنگ سے جاں بحق، شوہر حراست میں • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق •
پولیس

سکردو چار افراد قتل کیس: چیف کورٹ کا مزید ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم، پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب

11-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 38 وزٹ
Read in English
سکردو (پ ر) گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے سکردو میں پیش آنے والے چار افراد کے قتل کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے اور تفتیشی پیش رفت سے متعلق رپورٹ مقررہ تاریخ پر عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سکردو میں گزشتہ دنوں چار افراد کے قتل کے واقعے سے متعلق پولیس حکام نے چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں تفتیشی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز مرزا حسن، ایس ایس پی سکردو ارسلان اور ڈی ایس پی لیگل ارشد ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت ایس ایس پی سکردو نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں قتل کے مقدمے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکزی ملزم اور ایک مبینہ سہولت کار کو کرم ایجنسی سے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی سکردو نے مزید عدالت کو آگاہ کیا کہ مقتولہ کے والدین کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کراچی میں بھی تعینات کی گئی ہے، جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے۔
عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مقدمے میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی مزید تیز کی جائے اور آئندہ سماعت پر تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
چیف کورٹ نے مقدمے کی مزید سماعت 17 نومبر 2026ء تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عدالت نے کیس کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے اور تمام ملوث افراد کی گرفتاری یقینی بنانے پر زور دیا ہے

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لوئر کوہستان ٹریفک حادثہ، ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان جاں بحق لوئر کوہستان (پٹن): لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے میں ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان بھی جان کی بازی ہار گئے۔ احسان اللہ خان کے المناک انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم احسان اللہ خان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں ج⁷نت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، بالخصوص والدین اور دیگر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ آمین یا رب العالمین۔ منجانب: سردار شیر خان