پولیس
ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان کا بڑا اقدام، ضلع بھر میں پولیس کا پیدل گشت بحال
15-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
23 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کا پیدل گشت بحال کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں بازاروں، گلی محلوں اور دیگر اہم مقامات پر پولیس اہلکار پیدل گشت کریں گے، تاکہ چوری اور دیگر جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ مشتبہ سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا سکے۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ کیڈٹ سہیل نے رات گئے بالاکوٹ بازار کا دورہ کیا اور پیدل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی۔ انہوں نے اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیدل گشت کے نظام کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں اور مشتبہ افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
پولیس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنا، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں