ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کا سمر کنٹیجنسی پلان اجلاس، پیشگی تیاریوں کا جائزہ.

16

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے زیر اہتمام، صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) جناب اسد محمود کی زیر صدارت سمر کنٹیجنسی پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران گرمیوں کے موسم میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ خصوصاً ہیٹ ویو کے خدشات، پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی، ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ادویات اور عملے کی دستیابی، ریسکیو سروسز کی تیاری، اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ:
ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پیشگی آگاہی مہم چلائی جائے۔
اہم مقامات پر واٹر کولرز اور عارضی ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیسک اور ہیٹ اسٹروک وارڈز کو فعال رکھا جائے۔
شہری و دیہی علاقوں میں پانی کی قلت سے بچنے کے لیے متبادل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
تمام ادارے آپس میں مربوط رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے۔










اجلاس کے اختتام پر تمام محکموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ سمر کنٹیجنسی پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دی جائیں تاکہ گرمیوں کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں