ہزارہ ڈویژن کے لیے صوبائی حکومت کے نمائندہ خصوصی سعادت حسن کی زیر صدارت مانسہرہ میں اہم اجلاس۔سیلاب سے نقصانات کا شفاف ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت

17

صوبائی حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے ہزارہ ڈویژن سعادت حسن (PAS-20) کی زیرِ صدارت ضلع مانسہرہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ دیہات میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اجلاس میں ضلعی افسران کے ساتھ ساتھ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، مختلف محکموں کے ایکسینز، ٹی ایم اے، ہیلتھ آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

نمائندہ خصوصی سعادت حسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ سیلابی نقصانات کا مکمل، شفاف اور حقیقت پر مبنی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور ریلیف اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی حقیقی صورتحال سامنے لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں