ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

12

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کا تحصیل میئر سردار شجاع نبی کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد دورہ.

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ نکاسی آب کے مسائل، جب نالہ پر قائم پلی کے باعث نکاسی آب کے مسائل، انڈسٹریل ویسٹ، ہاسپٹل ویسٹ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

صدرچمبر آف کامرس نے انہیں انڈسٹریل ایریا میں نکاسی آب کے مسائل خصوصا سمال انڈسٹریز ایریا مین روڈ پر قائم پلی کی ایلیویشن کے باعث نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے نالے کا جائزہ لیا اور مسائل کے مستقل حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کے افسران سےملاقات کی اور مسائل کے مستقل حل پر زور دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، نمائندہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، نمائندہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد، نمائندہ واسا، نمائندہ خیبر پختونخواہ سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ، صدر چمبر آف کامرس، انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں