شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

109

کینٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالعمر نے ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔

اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو آلہ قتل (پستول) سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او کینٹ کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ یا دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں