اپر کوہستان میں تکمیل‌گھر بندوبستی، پٹواریان اور قانون گویان کے کام کا جائزہ

19

اپر کوہستان : ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان صاحب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)/سیٹلمنٹ آفیسر خرم رحمان جدون کے ہمراہ تکمیل‌گھر داسو کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران تکمیل‌گھر بندوبستی، پٹواریان اور قانون گویان کے کام کا جائزہ لیا گیا، جہاں ریونیو افسران اور متعلقہ عملہ موجود اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔ڈپٹی کمشنر اور اے ڈی سی جی/سیٹلمنٹ آفیسر نے مثل حقیت اور جاری کام کا معائنہ کیا۔

90 مواضعات کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ اس موقع پر اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سٹلمنٹ کے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور عملے کی کمی کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں