ہری پور پولیس کی فارنرز کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور

33

ہری پور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے غازی میں جاری مختلف فارنرز منصوبوں کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر ایس پی ایس ایس یو طاہر قریشی، ڈی ایس پی غازی مسعود خان، اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تربیلا پراجیکٹ کے واپڈا حکام نے جاری فارنرز منصوبوں اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او ہری پور نے منصوبہ جاتی مقامات پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فارنرز کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر تعینات نفری ہمہ وقت الرٹ رہے، داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او نے مزید ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائے۔

بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس پی سرکل خانپور راجہ محمد بشیر، ڈی ایس پی ایس ایس یو جاوید خان اور ایس ایچ او تھانہ حطار ہارون خان بھی موجود تھے۔ فیکٹری انتظامیہ نے حطار میں جاری فارنرز منصوبوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔

ڈی پی او ہری پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مقیم فارنرز کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو ’’سیف حطار‘‘ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں