📚 اپر کوہستان میں تعلیمی انقلاب — داسو منصوبے کے تحت 64 کروڑ کے سکولز کا آغاز.

20

اپر کوہستان: واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گاؤں سیئو میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 64 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سرکاری سکولز کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ایک گورنمنٹ ہائی سکول اور ایک پرائمری سکول کی جدید عمارات تعمیر کی جائیں گی، جن کا باقاعدہ سنگ بنیاد ایک پروقار تقریب میں رکھا گیا۔
تقریب میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے جنرل منیجر و پراجیکٹ ڈائریکٹر امیر شفیق الرحمان، ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عزیز اللہ جان، مقامی عمائدین اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔
واپڈا حکام کے مطابق ان سکولز میں جدید طرز کے کلاس رومز، کمپیوٹر لیبارٹریز، سائنس لیبارٹریز اور اسٹاف رومز سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں۔


یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ مقامی کمیونٹی کی سماجی و معاشی بہتری کا بھی ذریعہ بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں