ایبٹ آباد – خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی (PKHA) نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (Hazeco) کو ایک رسمی مکتوب کے ذریعے مری روڈ (دھمتوڑ فیڈر) کی حدِ ملکیت (Right-of-Way) میں قائم تمام برقی پولز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو 7 دنوں کے اندر منتقل کرنے کا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پی کے ایچ اے کے مطابق ایبٹ آباد سے تھائی دھمتوڑ تک روڈ کی کشادگی اور دو رویہ (Dualisation) بنانے کے منصوبہ پر کام جاری ہے، تاہم حزیکو کی جانب سے این او سی یا اجازت نامہ حاصل کیے بغیر سڑک کی حدِ ملکیت میں نصب کیے گئے برقی پولز تعمیراتی کام میں شدید رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔
اتھارٹی نے حزیکو کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام بجلی کے پولز کو اپنی ذمہ داری اور اخراجات پر فوری ہٹائے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ:
7 روز کے اندر نوٹس پر عمل نہ ہونے کی صورت میں پی کے ایچ اے خود یہ آپریشن سرانجام دے گی اور اس پر آنے والے تمام اخراجات حزیکو سے وصول کیے جائیں گے۔
پی کے ایچ اے نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ حادثے، جانی و مالی نقصان یا نقصانِ بجلی کی تمام تر ذمہ داری بھی حزیکو پر عائد ہوگی۔
مری روڈ (دھمتوڑ فیڈر) کی کشادگی اور دو رویہ بنانے کا منصوبہ ایبٹ آباد کی اہم شاہراہوں میں سے ایک ہے، جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ انفراسٹرکچر میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ایبٹ آباد: ہزارہ ہائی وے اتھارٹی کا حزیکو کو التیم نوٹس، 7 دن میں بجلی کے پولز ہٹائیں.
23