ہریپور: سمیع اللہ خان اور ارم فاطمہ کا ہجوم کے ساتھ روڈ پر بیٹھ کر احتجاج، تاریخی الفاظ نے سب کو متاثر کر دیا.

21

ہریپور – گمشدہ بچی آیت نور کے کیس میں احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد کا دھرنا رات گئے تک جاری رہا۔ جب سٹیج سے تمام رہنماؤں کی تقریریں ختم ہو گئیں، سٹیج والی گاڑی اور ساؤنڈ سسٹم بھی اٹھا لیا گیا، مگر احتجاجی عوام اپنے ایک ہی مطالبے پر ڈٹے رہے:
“ڈی پی او خود آکر ہم سے بات کریں”
عوام کسی صورت دھرنا ختم کرنے کو تیار نہیں تھے۔ ایسے میں سمیع اللہ خان اور ارم فاطمہ نے عوام کے ساتھ روڈ پر بیٹھ کر احتجاج جاری رکھا اور ہجوم کو سمجھانے کی کوشش کی۔
اس موقع پر ارم فاطمہ نے سمیع اللہ خان کے بارے میں جو الفاظ کہے، وہ انتہائی تاریخی تھے۔ انہوں نے سمیع اللہ خان کی قیادت، عزم اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے جذبے کو سراہا۔
“ارم فاطمہ کے الفاظ سن کر مجھے خود پر فخر ہوا کہ میں نے سمیع کو آنکھیں بند کرکے ووٹ دیا تھا۔”
احتجاجی عوام کا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او ہریپور شفیع اللہ گنڈاپور خود آکر ان سے بات کریں اور آیت نور کیس کی مکمل تحقیقات اور بچی کی بازیابی کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیں۔
عوام نے ان دونوں رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور ان کے جذبات کا احترام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں