ہری پور موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہری پور پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو چینی شہریوں کی جان بچا لی۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ سرائے صالح کی حدود میں موٹروے پر ایک گاڑی پھسل کر نالے میں جا گری، جس میں سوار دو چینی شہری معمولی زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اسکواڈ اور موٹروے پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ ٹراما سینٹر منتقل کیا۔
ہری پور پولیس کے سینئر افسران بھی فوری طور پر ٹراما سینٹر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہاں موجود ڈاکٹرز نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں پولیس اسکواڈ کی نگرانی میں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور ہری پور پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہری پور پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہریوں، بالخصوص غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور انسان دوستی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
چینی شہریوں نے بہترین دیکھ بھال، فوری امداد اور بروقت ریسکیو پر ہری پور پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ایسے مواقع پر باہمی تعاون سے مزید مضبوط ہوتی ہے۔
🚨 ہری پور موٹروے حادثہ: پولیس کی بروقت کارروائی، دو چینی شہری محفوظ 🚨
20