🚨 افسوسناک واقعہ: کیالہ ڈیم میں کمسن نوجوان ڈوب کر جاں بحق.

26

حویلیاں کے نواحی علاقے کیالہ گاؤں میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 15/16 سالہ نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ ولد عبدالوحید، سکنہ ہرناڑہ، اپنے دوستوں کے ہمراہ کیالہ ڈیم میں نہانے گیا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ موقع پر موجود افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ رجوعیہ کے ایس ایچ او امجد سالار پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ساتھ ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کیا۔
کچھ دیر کی تلاش کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش ڈیم سے نکال لی، جسے فوری طور پر ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ ڈیم میں اس سے قبل بھی ایسے افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کے اطراف حفاظتی باڑ، وارننگ بورڈز اور نگرانی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
⚠️ اہم ہدایات برائے عوام:
گہرے اور غیر محفوظ پانی میں نہانے سے گریز کریں
کم عمر بچوں کو اکیلا نہ جانے دیں
ڈیمز اور نہروں کے قریب احتیاطی تدابیر اختیار کریں
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں