وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ڈرگ فری پنجاب” ویژن کے تحت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
📌 آئی جی پنجاب کی ہدایات
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ بڑے ڈرگ ڈیلرز، اسمگلرز اور سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
📌 صوبہ بھر میں کارروائیاں (سال رواں کے اعدادوشمار)
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق:
17,171 مقدمات درج
17,167 ملزمان گرفتار
9,285 کلوگرام چرس برآمد
1,002 کلوگرام ہیروئن برآمد
505 کلوگرام آئس برآمد
510 کلوگرام افیون برآمد
2,45,000 لٹر سے زائد شراب برآمد
📌 لاہور میں خصوصی کارروائیاں
لاہور میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا:
2,102 ملزمان گرفتار
2,037 مقدمات درج
723 کلوگرام چرس
74 کلوگرام ہیروئن
180 کلوگرام آئس
21 کلوگرام افیون
12,146 لٹر شراب برآمد
📌 تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلز کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔
📌 آن لائن منشیات فروشی کے خلاف ایکشن
انہوں نے کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
📌 حکومتی عزم
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے اور ایک محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
🚨 ڈرگ فری پنجاب ویژن: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز.
41