🚨 مانسہرہ: کنزیومر پروٹیکشن ٹیم کی کارروائیاں، زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن.

29

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سردار ثناء الرحمان کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں شہر کے مختلف بک شاپس اور اسٹیشنری اسٹورز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انسپیکشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض دکاندار نوٹ بکس اور کاپیوں پر درج بارکوڈ یا پرنٹڈ قیمت سے زائد رقم وصول کر رہے تھے، جو صارفین کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔ موقع پر ہی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور زائد وصولی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔
اسی دوران ایک الیکٹرانکس شاپ کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں ایک صارف کی جانب سے خریدی گئی الیکٹرانک آئٹم کی واپسی یا ریفنڈ نہ دینے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ حکام نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد دکاندار کو ہدایت جاری کی کہ وہ صارفین کے حقوق کے مطابق شفاف پالیسی اپنائے اور متاثرہ صارف کو مناسب سہولت فراہم کرے۔
مزید برآں، گاڑیوں کے لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی تاکہ زائد قیمت وصولی اور غیر واضح نرخوں کے رجحان کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔




علاوہ ازیں، مختلف گوداموں اور کاروباری مراکز کا ریکارڈ بھی اکٹھا کیا گیا، تاکہ انہیں مرحلہ وار رجسٹریشن کے عمل میں شامل کر کے مستقبل میں مؤثر نگرانی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں