📍 بٹگرام میں ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد کی زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
📋 اجلاس میں صفائی، سکیورٹی، امن و امان اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ شہر بھر میں نالوں کی صفائی، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈمپنگ سائٹس کے قیام اور خصوصی صفائی ٹیموں کی تشکیل کی ہدایات جاری کی گئیں۔
⚡ پیسکو حکام کو عید کے دنوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
🐄 مویشی منڈیوں کے حوالے سے ہدایات:
جانوروں کے لیے سپرے کا مؤثر انتظام
صاف پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی
غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی
🚫 عوامی تحفظ کے پیش نظر:
نہروں، ندیوں اور دریاؤں میں نہانے پر پابندی
ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ پر مکمل پابندی
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
🚑 ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایمبولینس، فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ٹیمیں عید کے دوران مکمل طور پر فعال رہیں گی۔
🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام، آر ایچ سیز اور ٹائپ ڈی ہسپتال آلائی سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، ادویات اور ایمرجنسی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



🤝 ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔
🌙 بٹگرام میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کا جائزہ — اہم فیصلے اور ہدایات جاری.
35