🌲🚨 خیبر پختونخوا میں ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز — غیر قانونی لکڑی برآمد.

45

📍 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ اور ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
🚔 محکمہ جنگلات لوئر ہزارہ سرکل کے پیٹرول اسکواڈ نے موٹروے پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری ہائی ایس گاڑی کا تعاقب کیا۔
🔥 ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی سے قبضے میں لے لیا۔
🌳 حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔





📢 حکومت خیبر پختونخوا جنگلات کے تحفظ کے لیے “زیرو ٹالرنس پالیسی” پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے، اور جنگلات دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں