بنوں: ڈومیل میں نجی بینک کی کیش وین سے 8 کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی گئی.

32

بنوں: تحصیل ڈومیل میں مسلح افراد نے دن دہاڑے ایک نجی بینک کی کیش وین کو نشانہ بناتے ہوئے 8 کروڑ روپے سے زائد نقدی لوٹ لی۔ واردات کے دوران ملزمان نے سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں کر کے ان سے اسلحہ بھی چھین لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے کیش وین کو روک کر نہ صرف بڑی رقم لوٹی بلکہ سیکیورٹی پر مامور گارڈز سے 4 بندوقیں اور 2 پستول بھی چھین لیے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق اغوا کاروں نے بعد ازاں کیش وین کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈز کو رہا کر دیا، تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں