مانسہرہ: شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث گزشتہ دو روز سے بند ہونے والی شاہراہِ قراقرم کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف مقامات پر سڑک بند ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر گاڑیاں پھنس کر رہ گئی تھیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مسلسل کوششوں کے بعد سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ تاہم گاڑیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے اس وقت ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہے۔
حکام کے مطابق بحالی کے باوجود ڈرائیوروں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ بعض مقامات پر اب بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مشینری اور عملہ ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔
مانسہرہ: شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لیے بحال، دو روزہ بندش کے بعد آمدورفت شروع.
25