بٹگرام: غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 200 کیوبک فٹ لکڑی برآمد.

22

بٹگرام: ضلعی انتظامیہ نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں لکڑی برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران 200 کیوبک فٹ سے زائد غیر قانونی لکڑی قبضے میں لی گئی، جس کے لیے کوئی قانونی پرمٹ یا دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ موقع پر موجود افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق برآمد شدہ لکڑی کو مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفس بٹگرام منتقل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں