: کھودا پہاڑ نکلا چوہا — قبضہ مہم بے نقاب، 15 مرلہ زمین برآمد، 20 کنال پر قبضے کی کوشش ناکام.

26



گزشتہ کئی روز سے محکمہ مال کے افسران کے خلاف جاری شور و واویلا کے دوران ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں دعوے کیے جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر سرکاری کارروائیوں میں بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔ تاہم زمینی حقائق سامنے آنے پر معاملہ بالکل برعکس نکلا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ مال کی کارروائی کے دوران 15 مرلہ زمین کے قانونی ریکارڈ کی نشاندہی اور برآمدگی ہوئی، جبکہ دوسری جانب 20 کنال اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی تھی۔

گزشتہ روز متعلقہ حکام کی جانب سے موقع پر حدبندی (Demarcation) کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران ریونیو سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق تمام کارروائی قانون کے مطابق کی گئی ہے اور زمین سے متعلق تنازعے کو مکمل شفافیت کے ساتھ نمٹایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں