سوشل میڈیا پر ٹانچی چوک میں ایک ٹریفک افسر کی جانب سے گاڑی کے ٹائروں سے ہوا نکالنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایبٹ آباد میں اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لے لیا۔
ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے واقعے میں ملوث ٹریفک افسر کو فوری طور پر لائن کلوز کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال، غیر مناسب رویہ اور شہریوں کو بلاوجہ پریشان کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے موجود ہے اور ہر اہلکار کو قانون و ضابطے کے مطابق فرائض انجام دینا ہوں گے۔