📍 میرپورخاص: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، جعلی کھاتوں کا انکشاف

23

میرپورخاص: اینٹی کرپشن حکام نے ریونیو ریکارڈ میں مبینہ جعلی کھاتوں کے ایک بڑے کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران اس کے سسر غلام مصطفیٰ خاصخیلی اور ساتھی محمد ہاشم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریونیو افسران کی مبینہ ملی بھگت سے قیمتی سرکاری و نجی اراضی کے جعلی اندراجات کیے گئے، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضے کی کوشش کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اگلا دائرہ کار شنکیاری تک پھیلنے کا امکان ہے، جہاں مبینہ طور پر ہندو برادری کی املاک کے ریکارڈ میں ردوبدل، شاملات پر غیر قانونی قبضے، اور بااثر افراد کے تعاون سے دکانوں، مارکیٹوں اور پلازوں کی تعمیر جیسے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں