إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ بنوں پوسٹ پر ہونے والے حملے میں مانسہرہ کے نواحی علاقے موہاڑ خورد (تناول) سے تعلق رکھنے والے بہادر جوان راحیل اکرم جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید نے وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
راحیل اکرم کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پوری قوم اپنے اس دلیر سپوت کی شہادت پر سوگوار ہے اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَاجْعَلْهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ۔
یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، مگر شہداء کی قربانیاں ہی قوموں کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہوتی ہیں۔
بنو ں حملہ: راحیل اکرم شہید، مانسہرہ کا سپوت وطن پر قربان
20