خانپور پولیس کی بڑی کارروائی: ٹرانسفارمر چوری میں ملوث بین الضلاعی گینگ گرفتار.

29

ہری پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھانہ خانپور کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری میں ملوث بین الضلاعی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں خانپور کے علاقے جٹی کے قریب خانپور ڈیم میں ٹرانسفارمر چوری کا واقعہ پیش آیا، جس پر تھانہ خانپور میں دفعہ 462 اور 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے تفتیشی ٹیم اور نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں:
محمد خلیفہ ولد محمد یوسف (سکنہ لکی مروت، حال ٹیکسلا)
محمد الیاس ولد محمد یوسف (سکنہ لکی مروت، حال ٹیکسلا)
عمریاء ولد سعید الرحمان (سکنہ گلگت، حال کشمیر ٹاؤن ٹیکسلا)
ریحان ولد امجد (سکنہ کلر کہار)
حفیظ الرحمان ولد سید الرحمان (سکنہ گلگت)
پولیس کے مطابق دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس گینگ کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اہم نکات:
خانپور پولیس کی کامیاب کارروائی
ٹرانسفارمر چوری میں ملوث بین الضلاعی گینگ گرفتار
متعدد وارداتوں کا انکشاف
وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلات برآمد
مزید تفتیش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں