ایبٹ آباد (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) افشین رحمان نے لنک روڈ، سربن چوک اور فوارہ چوک میں قائم مختلف ایل پی جی (LPG) شاپس کا اچانک معائنہ کیا، جہاں اوورچارجنگ اور حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ ایل پی جی اوگرا (OGRA) کی مقررہ قیمت 241.43 روپے فی کلوگرام کے بجائے 420 روپے فی کلوگرام فروخت کی جا رہی تھی۔ اس کے علاوہ متعدد دکانیں مطلوبہ لائسنس کے بغیر کاروبار کرتی پائی گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق کئی دکانوں میں:
غیر قانونی ڈیکینٹنگ
فائر ایکسٹنگوشرز کی عدم موجودگی
“No Smoking” سائنز نہ ہونا
سلنڈرز کی غیر محفوظ ذخیرہ اندوزی
خستہ حال اور زنگ آلود سلنڈرز کا استعمال
مناسب وینٹیلیشن کا فقدان
جیسی سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں، جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
اوورچارجنگ اور اوگرا کے حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہزارہ گیس ایجنسی اور سرحد گیس ایجنسی کو موقع پر سیل کر دیا گیا، جبکہ دیگر دکانوں کو حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔



ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
🚨 ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والی 2 گیس ایجنسیاں سیل، متعدد خلاف ورزیاں بے نقاب.
22