ایبٹ آباد (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی اور مالسہ کے درمیان واقع ندی دوڑ میں نہاتے ہوئے تین بچے گہرے پانی کی زد میں آ گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے دو بچوں کو بحفاظت زندہ نکال لیا، جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
واقعے سے علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔
⚠️ احتیاطی پیغام: بارشوں کے موسم میں ندی نالوں، دریاؤں اور گہرے پانی میں نہانے سے گریز کریں، کیونکہ پانی کی گہرائی اور بہاؤ اچانک جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم بچے کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
🚨 ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ، ندی دوڑ میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے.
32