فقیر کلے میں خاتون کے گھر مبینہ چھاپہ، تشدد اور ہراسانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل.

24

پشاور: فقیر کلے کے علاقے میں ایک خاتون کے گھر مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر کے گنرز اور بعد ازاں پولیس کی کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد واقعے پر مختلف حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے گنرز زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، تھپڑ مارے، دوپٹہ کھینچا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مقامی پولیس بھی بغیر لیڈی پولیس اہلکار کے گھر میں داخل ہوئی اور گھر کے سربراہ کو اپنے ساتھ لے گئی۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ان کا موبائل فون توڑ دیا گیا، انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اہل خانہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جایا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


نوٹ: مذکورہ الزامات متاثرہ خاتون کے بیان پر مبنی ہیں، متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے مؤقف سامنے آنے کی صورت میں خبر کو اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں