بالاکوٹ: شوگران روڈ پر سیاحوں کو لے جانے والی ایک ہائی روف گاڑی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک سیاح جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے سعود داد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار دیگر تمام مسافر محفوظ رہے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی میت کو کیوائی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
بالاکوٹ: شوگران روڈ پر سیاحوں کی ہائی روف گاڑی حادثے کا شکار، ایک سیاح جاں بحق بالاکوٹ: شوگران روڈ پر سیاحوں کو لے.
21