بھارتی سپریم کورٹ نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ سے متعلق درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا.

32

نئی دہلی: بھارت کی نوجوان تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی (CJP)‘ کے مظاہرین پر مبینہ پولیس تشدد کی ویڈیوز دیکھنے سے متعلق دائر درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس نے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “ہمارے پاس ویڈیوز دیکھنے کا وقت نہیں، اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو ان ویڈیوز میں کوئی دلچسپی نہیں۔
رپورٹس کے مطابق درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مظاہرین پر مبینہ پولیس تشدد کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جائے، تاہم سپریم کورٹ نے اس درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ نیٹ (NEET) امتحان کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے کے خلاف طلبہ نے گزشتہ ماہ 20 جون سے احتجاجی تحریک شروع کی تھی، جس کا رخ بعد ازاں بھارتی وزیرِ تعلیم کے خلاف مظاہروں کی جانب بھی ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جاری احتجاج میں متعدد بالی ووڈ شخصیات نے بھی کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں