لاہور: محکمۂ آبپاشی نے دریائے راوی اور اس سے ملحقہ معاون ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی، جس کے مطابق مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ آبپاشی کے مطابق دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 17 ہزار 500 کیوسک جبکہ جسڑ کے مقام پر 24 ہزار 940 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نالہ اوج جلالہ میں پانی کا بہاؤ 7 ہزار 200 کیوسک، نالہ بسنتر میں 5 ہزار 386 کیوسک جبکہ نالہ ڈیک (کنگرہ) میں 5 ہزار 141 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔
محکمۂ آبپاشی نے مزید بتایا کہ نالہ بئیں (شکر گڑھ) میں پانی کا بہاؤ 1 ہزار 407 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری طور پر دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
دریائے راوی اور معاون ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ صورتحال جاری.
27