مستونگ: سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ، سیشن جج اور گن مین جاں بحق، ایڈیشنل سیشن جج زخمی.

26

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ دراصل ریاست پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں