سکردو: شاہراہِ بلتستان پر پل ٹوٹ گیا، جگلوٹ۔سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند.

25

سکردو: شاہراہِ بلتستان (جگلوٹ۔سکردو روڈ) پر شاہٹوٹ عنصر کیمپ کے مقام پر پل ٹوٹ جانے کے باعث سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق پل کی بندش کے باعث چھوٹی اور بڑی تمام گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس نے تمام مسافروں اور ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ اگلے احکامات تک جگلوٹ۔سکردو روڈ پر سفر سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کے پیشِ نظر متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
ترجمان کے مطابق سڑک اور پل کی بحالی کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں، جبکہ ٹریفک کی بحالی سے متعلق مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں