غازی کوٹ میں فائرنگ، نوجوان زخمی، دو خواجہ سرا گرفتار.

25

مانسہرہ: مانسہرہ کے علاقے غازی کوٹ میں داتا دربار ہوٹل کے عقب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت محبوب ولد صفدر، سکنہ کالج روڈ، کے نام سے ہوئی ہے، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹاؤن شپ پولیس چوکی کے انچارج رضوان خان نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور نامزد ملزمان چڑیا اور دیا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان خواجہ سرا ہیں۔ ان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 324/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی اصل وجوہات اور پس منظر جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں