کچورا جھیل میں افسوسناک حادثہ، موبائل نکالتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق.

24

اسکردو: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام کچورا جھیل میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان سیلفی بناتے ہوئے اپنا موبائل جھیل میں گرا بیٹھا۔ موبائل نکالنے کی کوشش کے دوران وہ خود بھی جھیل میں گر گیا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش جھیل سے نکال لی، جسے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جھیلوں، دریاؤں اور دیگر خطرناک مقامات پر سیلفی لیتے یا تصاویر بناتے وقت انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں