کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ، کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی.

21

کوہاٹ: پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد لاش اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں