کراچی: شہر کے علاقے ڈیفنس میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران مبینہ متاثرہ غیر ملکی خاتون نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرا دیا، جبکہ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشاں تھانے کی حدود میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو پیش کیا۔
عدالت میں متاثرہ خاتون نے ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتیں اور اسے معاف کرتی ہیں۔
خاتون نے اپنے بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایک پولیس افسر نے ان کا دستخط شدہ بیان جلا دیا اور مقدمہ درج کروانے کے لیے دباؤ ڈالا۔ ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان مقدمے کا حصہ بنا لیا، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی اور تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ڈیفنس زیادتی کیس: متاثرہ غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کر دیا.
3