راولپنڈی: حکومتِ پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ مقرر کر دیا ہے۔
جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق پاک فوج کی ممتاز آرمڈ کور رجمنٹ 6 لانسرز سے ہے۔
وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران فور کور (لاہور) کے کور کمانڈر اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) سمیت اہم ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
دفاعی حلقوں کے مطابق جنرل عامر رضا کو پیشہ ورانہ صلاحیت، وسیع عسکری تجربے اور قیادت کی بنیاد پر پاک فوج کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک سونپی گئی ہے۔