کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے.

36

اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور کویت کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں