مانسہرہ: صوبائی وزیرِ اطلاعات شفیع جان کا پریس کلب کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ اور متعدد سہولیات کا اعلان.

33

مانسہرہ: صوبائی وزیرِ اطلاعات، نشریات و پبلک ریلیشن شفیع جان نے مانسہرہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر پریس کلب کے لیے ایک کروڑ روپے کی نقد گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اس موقع پر پریس کلب کی عمارت کے لیے سولر پینل، صحافیوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام، میڈیا کالونی کے قیام اور پریس کلب کی تزئین و آرائش کے لیے فوری گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تقریب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے نائب صدر کمال سلیم خان بھی موجود تھے۔
مانسہرہ پریس کلب کے صدر شہزاد جہانگیری، نائب صدر خاور شہزاد عباسی اور پریس کلب کے دیگر اراکین نے صوبائی وزیرِ اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اعلانات کو خوش آئند قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں