لاہور: شہری اور اس کی اہلیہ کو ہراساں کرنے پر 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج.

21

لاہور: شہری اور اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ 27 جولائی کی رات تقریباً 10:15 بجے وہ اپنی اہلیہ کو لینے کے لیے اورنج لائن اسٹیشن پہنچا، جہاں دو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک کر مبینہ طور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

مدعی کے مطابق واقعے کے دوران انہوں نے فوری طور پر ون فائیو (15) پر کال کی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا، جبکہ دوسرا اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں