مانسہرہ: سیشن کورٹ احاطے کے قریب پولیس نے ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں بھاری مقدار میں اسلحہ موجود تھا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑی لعل خان تنولی کی بتائی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ملزم نے اس سے قبل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سابق پولیس اہلکار عزیر علی عرف ٹیپو کے گھر پر فائرنگ کی، مکان پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا تالہ لگا دیا، اور اہلِ خانہ کو دھمکیاں دیں۔
مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر بھاری اسلحہ کے ساتھ آ کر سابق پولیس اہلکار، ان کے اہلِ خانہ، ایک بیوہ خاتون اور ان کی بیٹیوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرتا رہا۔
پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
نوٹ: مذکورہ الزامات متعلقہ فریقین کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت یا تفتیشی اداروں کی جانب سے ان الزامات کا حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔
مانسہرہ: سیشن کورٹ کے قریب اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، ایک شخص کے خلاف سنگین الزامات.
24