ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید.

29

ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ کے قریب پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس ٹیم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں شاہ عالم موڑ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں