بیرسٹر سیف: نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات پر فوری عمل کیا جائے.

26

سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تو اس پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر محسن نقوی کا “سسٹم فیل ہونے” سے متعلق بیان وفاقی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے اور یہ حکومتی کارکردگی پر ایک جامع چارج شیٹ کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر نوجوانوں کی محرومیوں کا بروقت ازالہ نہ کیا گیا تو عوامی احتجاج میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے حالات مزید خراب ہونے سے پہلے مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورننس میں بہتری اور مؤثر انتظامی اصلاحات ہی عوام کا نظام پر اعتماد بحال کرنے کا واحد راستہ ہیں، اور اگر نئے صوبوں کا قیام اس مقصد میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے تو اس پر سنجیدگی سے پیش رفت کی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں