راولپنڈی: نالے میں گرنے والے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد.

21

راولپنڈی: فرینڈز کالونی میں گزشتہ روز بارش کے دوران نالے میں گرنے والے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ بارش میں نہاتے ہوئے نالے میں گر گیا تھا، جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے ملی، جسے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ حکام نے مون سون بارشوں کے دوران ندی نالوں اور برساتی پانی کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں