شاہراہِ قراقرم (KKH) اپنی دشوار گزار ساخت کے باعث ملک کی خطرناک شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، تاہم رحیم آباد کے قریب واقع ایک مخصوص موڑ ٹریفک حادثات کے حوالے سے انتہائی حساس مقام سمجھا جاتا ہے۔
مقامی افراد اور ڈرائیوروں کے مطابق اس موڑ کی انجینئرنگ ڈیزائن ایک اہم مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اوپر سے آنے والی گاڑی جیسے ہی ایک ڈھلوان ختم کرتی ہے، فوراً دوسری جانب کی ڈھلوان شروع ہو جاتی ہے، جس کے باعث خصوصاً تیز رفتار اور بھاری گاڑیوں کا توازن بگڑنے اور حادثات پیش آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقام کا فوری تکنیکی معائنہ کر کے انجینئرنگ بنیادوں پر ضروری اصلاحات کی جائیں، رفتار کم کرنے کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور واضح وارننگ سائن بورڈ نصب کیے جائیں تاکہ مستقبل میں قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اگر آپ بھی اس مقام سے گزر چکے ہیں تو اپنی رائے اور تجربہ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔
شاہراہِ قراقرم پر رحیم آباد کا خطرناک موڑ، فوری حفاظتی اقدامات کی ضرورت.
18