راجن پور: 15 کلو وزنی شیری نسل کی ٹیڈی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت.

26

پنجاب کے ضلع راجن پور میں شیری نسل کی ایک 15 کلو گرام وزنی ٹیڈی بکری اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث 18 لاکھ روپے میں فروخت کر دی گئی۔

بکری کے مالک کے مطابق یہ بکری اپنی نایاب نسل اور منفرد جسمانی خصوصیات کی وجہ سے عام بکریوں سے مختلف ہے، جس کے باعث اس کی قیمت بھی غیر معمولی رکھی گئی۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ خریدار بکری لینے کے لیے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ پہنچے۔ بکری کی خریداری کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، نوٹ نچھاور کیے گئے اور بکری کو خوب سجا کر رخصت کیا گیا۔

اس منفرد خرید و فروخت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں