میانوالی: گاڑی کا دروازہ لاک ہونے سے 4 معصوم بچوں کا دم گھٹ گیا.

23

پنجاب کے ضلع میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کھیلنے کی غرض سے ایک کھڑی گاڑی میں داخل ہونے والے چار بچے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں پیش آیا، جہاں تین بچیاں اور ایک بچہ کھیلتے ہوئے گاڑی میں داخل ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کا دروازہ لاک ہونے کے باعث بچے باہر نہ نکل سکے، جس کے نتیجے میں ان کا دم گھٹ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں